48

شہید کانسٹیبل واجد ولد زاہد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ پولیس کے شہید کانسٹیبل واجد ولد زاہد (عمر 27 سال) کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ گارڈن ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڑھو اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سمیت سینئر پولیس افسران، پولیس جوانوں، شہید کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہید کانسٹیبل واجد نے سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کا جرأت و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید کی یہ عظیم قربانی امن و امان کے قیام کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کو سلامِ عقیدت پیش کیا اور شہید کے لواحقین سے مکمل تعاون، سرپرستی اور قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں