57

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں پونزی اسکیم اور آن لائن فراڈ کے 12 ملزمان پیش

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** — جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں **پونزی اسکیم اور شہریوں سے آن لائن فراڈ** کے کیس میں 12 ملزمان کو **جیل حکام نے پیش کیا**۔

ملزمان میں **سات چینی باشندے** بھی شامل ہیں جبکہ **دو دیگر چینی ملزمان تاحال فرار** ہیں۔ عدالت نے **دونوں فرار ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری** جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے سماعت **29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی**۔

**پراسکیوشن** کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف **سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا**۔ عدالت نے **ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی ہے**۔

ملزمان **سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں چلا رہے تھے**، جس کے نتیجے میں کئی شہریوں کو مالی نقصان پہنچا۔

💙 *انٹرنیٹ فراڈ اور عوامی تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں:*
👉 [**hrnww.com/donate-us**](https://hrnww.com/donate-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں