**لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) **جیلس بازار میں پانچ دکانوں سے ہونے والی چوری کی واردات کا کیس لاڑکانہ پولیس نے ٹریس آؤٹ کرلیا۔**
🔹 **مرکزی ملزم گرفتار۔**
🔹 **چوری شدہ مالیت برآمد۔**
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل **سالِ نو کے موقع پر** تھانہ مارکیٹ کی حدود میں واقع **جیلس بازار** کی پانچ دکانوں میں چوری کی وارداتیں ہوئی تھیں، جن کا مقدمہ درج کرنے کے بعد
**ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چوہدری صاحب QPM, PSP** نے فوری نوٹس لیتے ہوئے
**ڈی ایس پی حیدری احمد بخش راہوجو** کی زیرِ نگرانی **سب ڈویژن حیدری کے ایس ایچ اوز پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم** تشکیل دی۔
تشکیل دی گئی ٹیم نے اپنی **پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور جدید تفتیشی صلاحیتوں** کو بروئے کار لاتے ہوئے کیس کو کامیابی سے ٹریس آؤٹ کرلیا۔
لاڑکانہ پولیس کی شب و روز کوششوں اور مختلف مقامات پر کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں
**چوری واردات میں ملوث مرکزی ملزم مراد جتوئی** کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات اور نشاندہیوں پر
**پولیس نے چوری شدہ سامان برآمد کر کے اسے اصل مالکان — اشرف علی، ممتاز علی، ذوالفقار علی، شیراز علی اور شعیب علی — کے حوالے کر دیا۔**
چوری کا کیس حل ہونے، مرکزی ملزم کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی پر
تاجر برادری نے **ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چوہدری صاحب QPM, PSP** کی قیادت میں
**لاڑکانہ پولیس کی شاندار کارکردگی** پر اطمینان اور اظہارِ تشکر کیا۔


