56

آبی ذخائر روکنے کی ناپاک جسارت کی تو بھارت کی سانسیں بند کردینگے،محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت جھوٹے مکار اور دہشتگرد ہیں ان کا ایم مسلم نسل کشی اور غاصبانہ قبضہ ہے، ظالموں طاقت سے مظلوموں کی نسل کشی کرسکتے ہومگر ان کی آواز کو نہیں دباسکتے،بھارتی مودی حکومت اقوام متحدہ میں ہی نہیں دنیا کے ہر فورم پر ذلیل ورسوا ہونگے،آبی ذخائر روکنے کی ناپاک جسارت کی تو بھارت کی سانسیں بند کردینگے،مقبوضہ کشمیر میں تابڑ توڑ چھاپے مسلمانوں کے گھروں کی چادر چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا جارہا ہے،مودی حکومت کے مظالم وجبر کی اندھیری رات اب ختم ہونیوالی ہے،آر ایس ایس اور بھارتی را ایجنسی مسلم نسل کشی اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر جنونی جتھوں سے حملے ودہشتگردی کراتے ہیں،لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،امن پسند ہیں بھارت اس کو کمزوری سے تعبیر نہ کرئے منہ ٹوڑ جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی دونس دھمکیوں اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی شدی مذمت کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک کی سلامتی ودفاع اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت پاکستان اور عوام بھارت کی نقل وحمل کو مسلسل واچ کررہے ہیں،بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو اس کووہ جواب دینگے جو یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے،پاکستان ہماری پہچان شان اور آن ہے اس بقاء کیلئے تن من دھن سب قربان کردینگے،ملک کی سلامتی کیلئے اور اس کے دفاع کیلئے جب بھی ریاست نے آواز دی تو انشاء اللہ سب سے آگے کھڑے ہونگے،بھارت ہٹ دھرمی سے باز آجائے اور دھونس ودھمکیوں کا سلسلہ بند کردے،پہلگام کے حقائق اب چھپائے نہیں چھپ سکتے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں