سوتیلی ماں نے 7 سالہ بیٹی کو قتل کرکے نالے میں پھینک دیا

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)حبیب پورہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں نے 7 سالہ اپنی بیٹی کو قتل کر کے نالے میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمہ اور اس کے ساتھی نے بچی کی لاش نالے میں پھینک دی۔ بچی کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری تفتیش شروع کی۔

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر کچھ چھپا کر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر پولیس نے شبہ کے بعد انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ ملزمان نے اپنی جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں