کوراغ ریشت میں فلائنگ کوچ کا حادثہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی

چترال(ایچ آراین ڈبلیو)چترال کے معروف علاقے کوراغ ریشت میں آج ایک فلائنگ کوچ شدید حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی فورسز کی مقامی یونٹ کو اطلاع موصول ہوتے ہی شدید موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے فوری علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ سے دور رہیں تاکہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیزی سے مکمل کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں