خیبر(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مقامی ونگ کے آفیسر نے شہید سپاہی نثار کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے بھائی کی دینی تعلیم مکمل ہونے پر دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر آفیسر نے شہید کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور شہید سپاہی نثار کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ بھی پڑھی۔
تقریب میں اہل خانہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے کردار اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور نوجوان نسل کی دینی تعلیم مکمل ہونا ایک خوش آئند واقعہ ہے۔
آفیسر نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی خدمت اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہے۔


