تہران (ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی بندرگاہ پر مزید دھماکے، ہلاکتیں 14، زخمیوں کی تعداد 750 تک جاپہنچی
ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی اہم بندرگاہ پر مزید دھماکے ہوئے، کل سے اب تک دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی، جب کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بندرعباس کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔


