نشتر کالونی، شادی شدہ خاتون کی پٹرول پی کر خودکشی کی کوشش

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) نشتر کالونی کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نبیلہ نامی خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد پٹرول پی کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر پی لیا، جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ خاتون کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں