58

سرگودھا پولیس مقابلہ ایس ایچ او شہید

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)بھاگٹانوالہ میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او لکسیاں عامر رضوان شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نشے کی حالت میں گلی میں فائرنگ کر رہا ہے اور شہریوں کو ہراساں کر رہا ہے۔ ایس ایچ او عامر رضوان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی ایس ایچ او عامر رضوان کے سینے میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر سرگودھا کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں