دو دوستوں کے معمولی جھگڑے سے خونی تصادم، ایک شدید زخمی

عارفوالا(ایچ آراین ڈبلیو) پیسوں کے لین دین کے معاملے پر دو دوستوں کے درمیان ہونے والا معمولی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس میں ایک دوست نے دوسرے پر چاقو کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

واقعہ عارفوالا کے نواحی علاقے شیر جیلانی قبولہ میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں دوستوں کے درمیان رقم کی واپسی کے معاملے پر تلخ کلامی شروع ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ غصے میں آ کر ایک دوست نے چاقو نکال کر دوسرے پر حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال عارفوالا منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں