60

افغانستان: نیشنل موبلائزیشن فرنٹ دوبارہ متحرک، خانہ جنگی کا ماحول پھر سے گرم

کابل(ایچ آراین ڈبلیو) افغانستان میں خانہ جنگی کا ماحول دوبارہ گرم ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ طالبان کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سابق اسلامی جمہوریہ افغانستان سے وابستہ فوجی اور انٹیلی جنس افسران پر مشتمل تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ آف افغانستان (جبهہ بسیج ملی افغانستان) طویل وقفے کے بعد دوبارہ متحرک ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ گروپ کچھ عرصہ غیر فعال رہا تھا اور اپنی سرگرمیاں معطل کیے ہوئے تھا، تاہم اب تنظیمی سطح پر خود کو ازسرنو منظم کر لیا ہے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں این ایم ایف کی قیادت کونسل نے اہم نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این ایم ایف کی واپسی صرف سیاسی اور میڈیا محاذ تک محدود نہیں، بلکہ اب یہ تنظیم انٹیلی جنس، عسکری کارروائیوں اور خارجہ رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں بھی فعال کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ این ایم ایف کی دوبارہ سرگرمی افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے اور ملک میں جاری خانہ جنگی ایک نئے موڑ پر پہنچنے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں