61

جناح ائیرپورٹ، پاکستان کسٹمز نے مسافر سے 70 تولہ سونا اور 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سے 70 تولہ وزن کے گولڈ بار اور 7 ہزار امریکی ڈالر ضبط کر لیے۔

اسسٹنٹ کلکٹر جے آئی اے پی خضر فیض کے مطابق مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران فی 10 تولہ وزن کے 7 گولڈ بار کی نشاندہی ہوئی۔ مشکوک مسافر کو روک کر جسمانی تلاشی لی گئی، جس پر 7 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان پاکستان کسٹمز نے بتایا کہ مسافر ترکش ایئرلائن کی پرواز TK-709 کے ذریعے استنبول جا رہا تھا۔ مقدمہ درج کر کے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کرنسی ضبط کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں