53

سی سی ڈی شاہدررہ کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) سی سی ڈی شاہدررہ کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ ۔ شہری ولید کو دو دن سے سی سی ڈی شاہدرہ کے تھانےدار بشارت نے گرفتار کیا تھا ۔ فیملی کے مطابق رشتہ داروں اور محلے داروں سے پیسے اکٹھے کر کے تھانیدار کو دیے پھر ولید کی جان خلاصی کروائی ۔ ولید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے جسم پر نشانات بھی موجود ہیں ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ولید کے جسم پر کوئی بھی تشدد کے نشانات تاحال موجود نہیں ۔ تھانے دار بشارت ولید کی رہائی کے بدلے پانچ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتا تھا ۔ فیملی ممبران نے الزام لگایا کہ تشدد سے ولید نامی شہری کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ بشارت تھانیدار کے تشدد سے میرا بیٹا ولید تکلیف برداشت نہ کر سکا جس کے باعث جان کی بازی ہار گیا ۔ سی سی ڈی افسران نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ انے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے مقتول کی ڈیڈ باڈی کو ضروری کاروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔ فیملی نے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ولید کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انجیکشن لگانے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں