لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ملک گیر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ احتجاج پر امن اور مہذب ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ٹی ٹی پی دہشتگرد جماعت ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ہر وہ جماعت جسے حکومت اور ادارے دہشتگرد سمجھتے ہیں، ہم بھی انہیں دہشتگرد سمجھتے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو وہ رول آف لاء اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے اور احتجاج میں شرکت کریں گے۔


