اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو 15 جنوری کو سست رفتاری اور ممکنہ سروس میں تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ مسئلہ ملک کی ایک اہم سب میرین انٹرنیٹ کیبل پر شیڈول مرمتی کام کی وجہ سے متوقع ہے۔
انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کمپنی نیا ٹیل (Nayatel) کے مطابق یہ مرمتی کارروائی دوپہر دو بجے شروع ہوگی اور تقریباً آٹھ گھنٹے جاری رہ سکتی ہے، جس کے دوران انٹرنیٹ کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران ضروری کاموں کو پہلے سے مکمل کر لیں اور سروس میں ممکنہ تعطل کے لیے تیار رہیں۔


