پشاور (ایچ آراینڈبلیو) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ۔
رپورٹ کے مطابق مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلےکی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔


