اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے

اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے، خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔

میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، امتحانی نظام کو یقینی بنانے کیلئے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں