کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری
وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 تا 26 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ پیش
ہیلنمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24771 موٹرسائیکلز ضبط شدہ کی
فینسی نمبر پلیٹس اور کاکے شیشوں کی 1903 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 406 ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، رپورٹ پیش
ٹریفک پولیس نے 25 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے
فٹنس نہ ہونے پر 380 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی منسوخ کی جائے، ٹریفک پولیس کی سفارش
قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے ، وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی پولیس کو حکم
ٹریفک قوانین کی پاسداری میں ہی آپ کی جان کا تحفظ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ
ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، حادثات سے بچاؤ ممکن بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ٹریفک پولیس کو ہدایت
فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں سے گریز کریں، قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعلیٰ سندھ
ہیوی ٹریفک کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، سختی سے عملدرآمد کریں، وزیراعلیٰ سندھ
بغیر فٹنس اور رجسٹریشن کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ
ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے اپیل
احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ٹریفک قوانین آپ کی حفاظت کے ضامن ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کو چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کی بے ضابطگیوں پر بھی رپورٹ پیش
وزیراعلیٰ سندھ کو دس روزہ (16 تا 26 اپریل 2025ء تک ) کارروائی کی رپورٹ پیش
ممنوعہ شاہراہ پر چنگچی رکشہ چلانے، غلط ڈائیونگ اور تیز رفتاری اور دیگر جرائم پر 116 ایف آئی آرز درج کی گئیں
267 چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ کو تحویل میں لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
267 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش
بغیر رجسٹریشن 13 چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ ضبط کئے گئے ہیں
غیرقانونی طور پر ایل پی جی اور سی این جی لگانے پر 27 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی
مجموعی طور پر 3804 فائن ٹکٹس جاری کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش


