اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کاروائی چوری شدہ گاڑی 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کاروائی چوری شدہ گاڑی 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں برآمد

گزشتہ روز تھانہ گزری کی حدود سے نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے Honda Civic ماڈل 2018 گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان گاڑی کو لے کر لنک روڈ کی جانب فرار ہوگئے

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گاڑی کا تعقب کیا، ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر ضابطے کے تحت گاڑی کو اصل مالک کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں