کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی سربراہی میں صفورا ٹاؤن کی جانب سے تاریخی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر امتیاز حسین مگسی ودیگر سمیت بڑی تعداد میں افسران وملازمین اور خواتین ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو باآور کروایا کہ مودی سرکار نے غیر قانونی طور پر آبی بندش کی یا پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ آج کا تاریخی احتجاج یہ ثابت کر رہا ہے کہ بھارت یا کسی نے بھی اس ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ملک کا ہر فرد فوجی بن کر اس کا جواب ے گا ،اگر آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو واپس نہیں لیا گیا تو اعلی حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سخت فیصلے لیں ملک کا ایک ایک فرد پاک افواج کے ساتھ سرحدوں اور ملک کی حفاظت کو یقینی بنائے گا.اس موقع پر شرکاء سے انہوں نے پوچھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ملک کے دفاع کیلئے جان مال قربان کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر شرکاء نے فلک شگاف الفاظ میں انہیں یقین دلایا کہ وہ ملک کے دفاع کیلئے جان ومال قربان کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 1960 میں طے پایا جانے والا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا یہ کھلی آبی دہشت گردی ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر کو فوری نوٹس لینا چاہیئے.
میونسپل کمشنر امتیاز حسین مگسی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے کوئ بھی اس پر میلی نگاہ ڈالے گا تو اس کو انجام بھگتنا ہوگا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی نامنظور ہے اگر ضرورت پڑی تو قوم کا ایک ایک فرد ملکی دفاع کیلئے سیسہ پلائ دیوار ثابت ہوگا.
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلک شگاف اور لہو گرما دینے والے نعرے لگا کر بھارتی جارحیت پر نفرت اور ملکی دفاع کیلئے پاک افواج سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا.


