57

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر آصف علی میمن نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 5 مئی 2025 سے لئے جائیں گے جس کا ٹائیم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سڑکوں کی بندش کے باعث 29 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات کا شیڈیول ملتوی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں