کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب معین الدین احمد وانی صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ کسٹمز کے گرین چینل سے EFS اسکیم کے تحت مس ڈیکلریشن کے ذریعہ مختلف قسم کی اشیاء اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جائیگی
اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی جناب معین الدین وانی صاحب نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب باسط حسین صاحب اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن سید محمد رضا نقوی صاحب کو اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے احکامات جاری کئے
ان احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب باسط حسین صاحب اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن سید محمد رضا نقوی صاحب نے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملہ کو QICT سے کسٹمز کلئیر درآمدی کنٹینرز کی خصوصی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے
23 اپریل کو(QICT) قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل (PMBQ) پورٹ محمد بن قاسم سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (EFS) کے تحت میسرز ڈومیسٹک انڈسٹریز کے ملائشیا سے منگائے گئے 40 فٹ کنٹینر نمبر GESU6619384 جس کا گڈز ڈیکلریشن نمبر Kppi-Fs-57051 ھے جس میں درآمدی سامان میں81950 کلو گرام المونیم فوائل اسکریپ درج تھا جو کہ کسٹمز کے گرین چینل کے ذریعہ کلئیر ھوا تھا
اس کنٹینر کو 23 اپریل کو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن Aso کے عملہ نے QICT قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل کے باہر روک کر تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے اپنی تحویل میں لے کر ASO کے گودام منتقل کیا جہاں پر کنٹینر کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں کنٹینر سے المونیم اسکریپ کی آڑ میں منگائی گئیں درج ذیل اشیاء برآمد ھوئیں
(1) کمرشل گریڈ المونیم فوائل
(2) طبی آلات
(3) ائ سگریٹس
(4) ویپ فلیور
(5) لیتھیم بیٹریز
برآمدی اشیاء کی کل مالیت *چودہ کروڑ روپے ( 140000000 )ھے
برآمد شدہ اشیاء کو کسٹمز کے عملے نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے
کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ھے مزید تفتیش جاری ھے


