کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی اپریل 2025 میں نئی قیمتیں، لیتھیئم اور ٹیوبولر بیٹریوں کی قیمت میں 15 سے 20 ہزار روپے تک کمی آئی ہے
پاکستان میں یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران ردوبدل دیکھا گیا ہے۔ جہاں روایتی بیٹریوں کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے وہیں لیتھیم بیٹریاں سستے داموں دستیاب ہیں۔ جس سے صارفین کو بجلی کے متبادل ذرائع میسر آ رہے ہیں۔
اس کے علاؤہ سولر پینلز بھی سستے ہوئے ہیں۔
سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں کمی
لیتھیئم بیٹری
سابقہ قیمت: 400,000 روپے
نئی قیمت: 380,000 روپے
فرق: 20,000 روپے کمی
ٹیوبولر بیٹری
سابقہ قیمت: 70,000 روپے
نئی قیمت: 55,000 روپے
فرق: 15,000 روپے کمی
سولر پینلز کی قیمت میں بھی کمی
حالیہ رپورٹ کے مطابق، سولر پینلز کی قیمت 30 سے 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جونمایاں کمی ہے۔ اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 8,000 میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے۔ اب مقامی سطح پر سولر انورٹر اور دیگر اشیاء کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔


