چارسدہ: شبقدر پولیس کی بڑی کارروائی ، بین اضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، ملزمان کی نشان دہی پر 15موٹر سائیکلیں اور سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں کی نقد رقم 4لاکھ روپے برآمد ،
چارسدہ (ایچ آراین ڈبلیو) گروہ کے سرغنہ عنایت پشاور اور ساتھی بحتور شاہ کا تعلق شبقدر سے ہے ،
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے ٹیم تشکیل دی تھی ، ٹیم نے کاروائی جدید تکنیکی وسائل اور ہیومین انٹیلیجنس کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا، ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ، جس میں گروہ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور جرائم کی نوعیت کے حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں، ڈی ایس پی شبقدر


