47

لاہور کی ایس ایچ او واقعی جرائم پیشہ کی ساتھی ہے یا کوئی سازش

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثانیہ ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی

کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا 9MM پستول ایک گھر میں چھپا رکھا ہے

پولیس نے اس گھر پر چھاپا مارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثانیہ رہائش پذیر تھی

پولیس نے ایس ایچ او ثانیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا 9MM پستول برآمد کرلیا

ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا گیا

دوسری طرف یہ بھی سننے میں آیا کہ ایس ایچ او ثانیہ ایک عزت دار گھر سے تعلق رکھتی ہے اور مبینہ طور پر کچھ بااثر افسران نے ایک باقاعدہ سازش کے تحت اسے نشانہ بنایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں