کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرکے ملزم عطاء اللہ ولد عبد الوہاب کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
01. مقدمہ الزام نمبر 542/2022 بجرم دفعہ SAA 23A(i) سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ NKIA۔
02. مقدمہ الزام نمبر 688/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ بلال کالونی۔
03. مقدمہ الزام نمبر 900/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ NKIA۔
04. مقدمہ الزام نمبر 903/2022 بجرم دفعہ SAA 23A(i) سندھ اسلحہ ایکٹ۔


