کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی سیکٹر 11D کے قریب تقریب میں ہوائی گولی کی ذد میں آکر مکان نمبر 70/6 نیو کراچی گھر کی چھت پہ کھڑی 25/26 سالہ لائبہ خاتون سر پر گولی لگنے سے دم توڑ گئی ۔
گولی لگنے سے دم توڑنے والی 18/19 سالہ لائبہ اپنے گھر کی چھت پر ہونے والے امتحان کی تیاری میں مشغول تھی ، ساڑے نو بجے سے دس بجے کے درمیان گھر برابر محلے میں شادی کی تقریب کی تیاری عروج پر تھی اور آتش بازی کی آڑ میں آتشی اسلحہ کا استمعال کیا جارہا تھا ،
بارات وہاں سے بیرون شہر چلی گئی ، لائبہ حسب معمول پڑھائی سے فارغ ہوکر واپس نا آئی تو گھر کے افراد نے اوپر جا کر چیک کیا تو لائبہ مردہ حالت میں خونم خون پڑی تھی ، گھر والوں کے واویله کرنے پر اہل محلہ جمع ہوگیا ،پولیس بھی پہنچ گئی ،لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ،ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ،
متعلقہ پولیس کے مطابق ایک سے زائد قسم کے چلیده خول اور ایک سکہ بھی قبضے میں لیا ہے ،
برات شہر حیدر آباد گئی ہے ، کرائم سین یونٹ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے ، تفتیش کا آغاز کردیا ہے ،میں فیض الحسن علاقہ SHO نیو کراچی ہوں ،میرے تمام سینئر افسران اس واقعہ پر افسردہ ہیں ،ملوث ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔


