کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اورنگی گلشن بہار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 14 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے حسین کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ حسین مسجد کے باہر بیٹھا تھاجس دوران ڈاکوؤں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
مقتول کے ماموں کے مطابق بھانجے نے فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو وہ اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، حسین حافظ قرآن تھا اور اب عالم بن رہا تھا۔
دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جب کہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطا بق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان ایک راہگیر کو لوٹ رہے تھے جس دوران قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کردی۔


