53

تل گنگ؛ 13سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم 36 گھنٹوں میں گرفتار

چکوال (ایچ آراین ڈبلیو) صدر تلہ گنگ پولیس کی کارروائی، 13سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم 36 گھنٹوں میں گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کا اس واقعہ پر فوری نوٹس

ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل یاسر کیانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایس ایچ او صدر تلہ گنگ نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکےکی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے 36 گھنٹوں میں ملزم فراز علی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ڈی پی او چکوال

زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او چکوال

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق Never Again مہم کے دوران بچوں بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ڈی پی چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین

اپنا تبصرہ بھیجیں