113

غزہ سے تازہ : کتب برائے ایندھن، دل دہلا دینے والا منظر

غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر ہے۔ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کی قیمتی کتابیں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے لگیں۔ اس جامعہ کا شمار عرب دنیا کی سب سے بہترین جامعات میں ہوتا تھا۔ غزہ میں جاری شدید انسانی بحران اور محاصرے کے باعث بے گھر افراد کو اس قدر کٹھن حالات کا سامنا ہے کہ وہ اب تعلیم کے لیے استعمال ہونے والی کتابوں کو جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان کتابوں کو اسلامی یونیورسٹی سے اکٹھا کیا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ کھانا پکانے کے لیے کچھ ایندھن دستیاب ہو سکے۔ اہل غزہ گیس کی عدم دستیابی، لکڑی کی شدید قلت، مسلسل بمباری، محاصرہ اور بنیادی سہولیات کی بندش کے باعث اب علمی ذخیرہ جلا کر پیٹ کی آگ بجھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال غزہ میں انسانی المیے کی شدت کو اجاگر کرتی ہے، جہاں اب تعلیمی علم کی علامت کتابیں، بقا کی جنگ میں ایندھن بن چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں