55

سابق شوہر نے موجودہ شوہر کو قتل اور سابق بیوی اور موجودہ بچی کو زخمی کر دیا

بورےوالا (ایچ آراین ڈبلیو) نو بیاہتا جوڑے پر فائرنگ کرکے شوہر کو سر عام قتل اور ایک خاتون اور بچی کو زخمی کرنے والے دونوں ملزمان سے گرفتاری کے بعد آلہ قتل برآمد کر لیے گئے.

ملزم عمر فاروق سکنہ 261 ای بی اور ایک نامعلوم شخص نے مجاہد کالونی پل پر فائرنگ کرکے 170 ای بی کے رہائشی ڈاکٹر نعمت اور اس کی فیملی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا تھا.

ملزم عمر فاروق نے 8 مارچ کی رات جس شخص کو قتل کیا تھا وہ مضروب خاتون کا موجودہ شوہر اور مضروب بچی کا سوتیلا والد تھا اور ملزم عمر فاروق مضروب بچی کا حقیقی والد ہے.

تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کے فوری بعد ڈی ایس پی رانا افتخار احمد کی حکمت عملی کو فالو کیا اور مرکزی ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا.

دوسرے نامعلوم شخص شہزاد نائی سکنہ 435 ای بی کو بھی ٹریس کر لیا گیا اور دونوں ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرتے ہوئے آلہ قتل (پسٹل) برآمد کروا دیے.

ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں