64

بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا

نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انھیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لیےحکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں