62

یکم مٸی کو سندھ بھر سے عوام فلسطینیوں سے محبت اور قبلہ اول کی حفاظت کی لیٸے فیض آباد پہنچیں ۔ صوفی یحییٰ قادری

حیدرآباد ( ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رُکن اور صوباٸی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے اپنے جاری کردہایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کی کال پر یکم مٸی کو فیض آباد راولپنڈی تا امریکن ایمبسی اسلام آباد تک لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ نکالا جاۓ گا یہ لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ اسراٸیلی قابض حکومت اور اُسکے سہولت کاروں کی نیندیں حرام کر دے گا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح سندھ بھر سے بھی عوام جوگ درجوگ لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ میں شرکت کریں گے اس سلسلے میں سندھ بھر سے عوام قافلوں کی شکل میں فیض آباد کا رُخ کریں گے انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں سے محبت کا حق ادا کرنے اور قبلہ اول کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیٸے یکم مٸی کو فیض آباد پہنچ کر اپنا حق ادا کریں انہوں نے سندھ بھر میں ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ وہ لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے لیٸے بھر پور تیاریاں شروع کر دیں اور گلی گلی ہر محلے بازاروں میں لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کی آگاہی مہم چلاٸیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں