جعلی پیر دم کرنے کہ بہانے گھر آیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر(ایچ آراین ڈبلیو) جعلی پیر کی 14 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی۔۔۔جعلی پیر دم کرنے کہ بہانے گھر آیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کی طعبیت بگڑنے پر اسے اپنے ساتھ گھر لے گیا

تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں جعلی پیر نے 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی آر کے متن کے مطابق باپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی غیر موجودگی میں جعلی پیر دم کرنے کے بہانےگھر آیا اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کی طبیعت بگڑنے پر ملزم اسے اپنے گھر لے گیا اور رات بھر اس کا ریپ کرتا رہا

متاثرہ لڑکی کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود پولیس نے ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے،لڑکی نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا دعویٰ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں