سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں دھرنوں اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے آئل ایڈوائزری کمیٹی نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہنگامی خط لکھ دیا ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج کے باعث 800 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، ایندھن کا کافی ذخیرہ دستیاب ہونے کے باوجود موجودہ ناکہ بندی سے ترسیل میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے جس سے ممکنہ طور پر پورے خطے/صوبے میں ایندھن کی قلت کا باعث بن سکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں