74

افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علما مشائخ کانفرنس سے اہم خطاب میں کہا کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سےآتی ہیں ان میں 70 فیصد افغان ہوتے ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سےدہشت گردی کے ذریعے ہمارے معصوم شہریوں، بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،کسی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم اور فتویٰ نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی دنیا میں محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے اور ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر اور ماہِ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں ہوا، اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کو امتِ مسلمہ میں ایک خاص ذمہ داری سونپی گئی۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھاکہ آپریشن بنیان مرصوص میں اللّٰہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی،کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کےعلاوہ کوئی جہادکاحکم اور فتویٰ نہیں دے سکتا،جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث اور قلم کی طاقت کو چھوڑ دیا وہ زبوں حالی کا شکار ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں