59

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی سے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی سے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اپوزیشن لیڈر کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو ہوئی جس میں شہری سندھ کے مسائل خصوصاً لوکل گورنمنٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن، پانی کی عدم دستیابی اور بڑھتے ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل پر قائد حزبِ اختلاف کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں، صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کروائی گئی، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت حق پرست ممبران صوبائی اسمبلی نجم مرزا اور معید انور بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں