کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 5 سال بعد ہم انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ کر چھٹا بڑا ملک بن جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ کر پانچ سالوں میں آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک بن جائے گا گے، ہر سال 62 لاکھ کے قریب بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ولیج ہے ہمیں اس کے مطابق تعلیم اور اچھا کردار چاہیے، اچھا کردار رکھنے والا انسان پورے معاشرے کو تبدیل کرسکتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی وزارت میں لوگ لگانے ہوتے ہیں لیکن اچھے کردار والا کوئی نہیں ملتا، کوئی اچھا کردار والا نہیں ملتا تو پھر دیکھنا پڑتا ہے کہ کم برائی والا کون ہے۔


