کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد کے ختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام کے باعث صورتحال انتہائی پریشان کن ہے، شہری بالخصوص خاتون اور بچے رل گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مرکزی علاقوں صدر، نمائش، لسبیلہ، گارڈن، ایم کے جناح روڈ، شاہراہ فیصل اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک جام رہنا معمال بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے آٖس سے گھر جانے والے افراد اور فیملی کے ہمراہ باہر جانے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آج بھی ایم اے جناح روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا میں گاڑیوں کی طویک قطاریں دیکھنے کو ملیں اور شہری بڑی مشکلوں سے راستہ بناتے اپنے گھروں اور منزل کو جانے کےلیے کوشاں نظر آئے۔
زینب مارکیٹ، ریگل چوک اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ بولٹن مارکیٹ، ماڑی پور روڈ اور ہاکس بے روڈ پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔


