بے مثال و ھرفن مولا فنکار معین اختر کی آج برسی ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) معین اختر اور ٹی وی کے بلاشبہ باوقار فنکار تھے جو خصوصاً فنکاروں کی پیروڈی کرنے میں کمال مہارت رکھتے تھے ۔ٹی وی کے ایک پروگرام میں جب دلیپ کمار جیسے لازوال فنکار کے سامنے دلیپ کمار کی پیروڈی کی تو خود دلیپ کمار بھی بے حد محظوظ ھوٸے تھے۔دلیپ کمار کی آواز میں دلیپ کمار کے سامنے انکی پیروڈی کرنے کے لٸے بہت بڑا جگر چاھٸیے تھا مگر معین اختر کو قدرت نے اس فن میں بڑی فیاضی کے ساتھ نوازا تھا۔۔!!!

اسی طرح ایک دفعہ محمد علی کے سامنے بھی انکی زبردست پیروڈی کی تو محمد علی نے خود اُٹھ کر انہیں نہ صرف داد دی بلکہ انکا ماتھا بھی چوم کر معین اختر کی بھرپور حوصلہ افزاٸی کی ۔ٹی وی کےپروگراموں میں الن اور ننھا کی طرح معین اختر اور مقصود انور کے ساتھ انکی زبردست کیمسٹری تھی ۔بےشمار فنکاروں ملک کے مختلف شعبہ ھاٸے زندگی کے افراد کے کردار اس قدر خوبصورتی سے ادا کۓ کہ سبھی یادگار ٹھہرے۔۔!!!!

معین اختر نے فلموں میں بھی کام کیا مگر بطور ھیرو وہ چل نہ سکے۔معین اختر نہ صرف فنکار بہت بڑے تھے بلکہ وہ انسان بھی بہت عظیم تھے ۔رھتی دنیا تک انکا نام صفحہ اٶل میں جگمگاٸے گا۔۔!!!!

اپنا تبصرہ بھیجیں