کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ پی آئی بی پولیس نے شراب فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر عیسیٰ نگری کے قریب کارروائی کرکے 02 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب کی 43 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ہارون پرویز ولد سمینول مسیح اور سنیل ولد سہیل مسیح شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔


