ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

جس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات دیے گئے۔ سحری، افطار اور نمازِ تراویح کے اوقات میں سیکیورٹی سخت کرنے، عادی مجرموں کی نگرانی بڑھانے اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں