ہائی ویز پر دھرنے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ہائی ویز پر دھرنے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے

برامدات کو ایک اور چیلنج کا سامنا

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے پیدا ہونے والا تعطل دور نہ ہوا تھا کہ ایک اور رکاوٹ درپیش

آلو کی ایکسپورٹ کے 250 کنٹینرز سندھ کے داخلی راستے پر پھنس گئے

مڈل۔اہسٹ اور مشرق بعید ملکوں کو ایکسپورٹ کے آرڈرز دھرنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار

آلو کو ٹمپریچر برقرار رکھنے کے لیے جنریٹرز کی ضرورت ہے

کنٹینرز بندرگاہ نہ پہنچے تو تمام مال تلف ہونے کا خدشہ ہے

ایکسپورٹرز کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا

ایکسپورٹ آرڈر منسوخ ہوئے تو ایکسپورٹرز کے ساتھ کسانوں کو بھی نقصان ہوگا

سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ برامدی کنٹینرز کی بندرگاہوں تک ترسیل کو یقینی بنائے، وحید احمد سرپرست اعلی پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

اپنا تبصرہ بھیجیں