کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ سندھ نے بی آئی ایس ای حیدرآباد کا دفتر جامشورو منتقل کرنے کے فیصلے پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نو اضلاع کے ہزاروں افراد کو متاثر کرے گا۔


