52

صفائی مہم کا مقصد صنعتی زونز کو خوبصورت بنانا ہے۔ عارف زیدی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر ایم ڈی سائٹ عارف زیدی نے سپر ہائی وے فیز ٹو میں آج صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سپر ہائی وے فیز ٹو ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سائٹ عارف زیدی نے پودا لگا کر صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ صفائی کی یہ مہم ایک ماہ جاری رہے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عارف زیدی نے بتایا کہ اس صفائی مہم کا مقصد سپر ہائی وے فیز ٹو کے تمام بلاکس سے جھاڑیوں کی صفائی ، سڑکوں کی تزئین و آرائش اور نالوں کی صفائی بھی شامل ہے اور اس صنعتی زون کو خوبصورت بنانا ہے۔ انہوں نے صفائی مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لئے سپر ہائی وے سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں