74

پی ٹی آئی کے 70 ارکان کے پی اسمبلی پر مقدمات، اسلام آباد پولیس نے ماضی کا ریکارڈ حاصل کر لیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کے خلاف ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے لا دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے 70 اراکین کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں دہشت گردی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسلام آباد میں 11 مقدمات میں مطلوب ہیں، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف 52 ایف آئی آرز درج ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ ارکان کی موجودہ قانونی حیثیت اور کسی بھی ممکنہ قانونی کارروائی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں