اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
7 کاروائیوں میں نائجیرن باشندے اور خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کاروائیاں
مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں
لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 35 کوکین بھرے کیپسولز برآمد۔
بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد۔
مصری بانڈہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 4.8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دوسری کاروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 8.4 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ایک اور کاروائی کے دوران مسافر بس میں سوار ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


