ڈاکٹر عشرت العباد خان کا یکجہتی کا پیغام پورے ملک میں پھیل رہا ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کے مرکزی کمیٹی کے انچارچ نہال صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا یکجہتی کا پیغام پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ ملک کو اتحاد، یقین اور ایک قوم پاکستانی قوم بنکر مستحکم اور ملک دشمن قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات مرکزی بیٹھک گلشن اقبال میں گلستان جوہر اور گلشن اقبال کی ٹاون کمیٹیوں کے اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔مرکزی رہنماؤں سیف یار خان،فاروق ملک، عامر علی،۔ سید سلیم علی سہروردی،، آصف قدوس، سہیل احمد، جاوید احمد نے بھی خطاب کیا۔ نہال صدیقی نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹیوں کے ذمہ داران اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاکستان کے استحکام کے لئے جو بیانیہ دیا ہے۔ پاکستان کے موجودہ حالات میں وہ بیانیہ اور ایم پی پی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ اپنے کردار و عمل سے ایم پی پی کی شان بڑھائیں۔ تاکہ وطن پرستی کا جزبہ اجاگر ہو اور ہم ہر ملک دشمن قوت کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔ افواج پاکستان کی شجاعت اور جرات مند شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو دن رات ملک دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کو صحیح ٹریک پر لانے کے لئے ایم پی پی ہر اول دستہ ہے۔ مرکزی رہنما سیف یار خان نے کہا کہ میری پہچان پاکستان ملک میں رنگ، نسل، زبان سے بالاتر ہوکر پاکستان کی سب سے بڑی قوت بن رہی ہے۔ ریاست پہلے سیاست بعد میں ہی ہمارا بنیادی فلسفہ ہے۔ہم پاکستان کی ایک موثر آواز ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے قولی وحدت کے لئے ماضی میں گورنر کی حیثیت سے بھی کام کیا اور ہم ملک کے ایک سپاہی کی طرح تمام منفی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ فاروق ملک نے کہا کہ وطن پرستی کو اپنانا ہے ملک کو بچانا ہے۔۔ سید سلیم علی سہروردی نے کہا کہ پاکستان کے لئے ڈاکٹر عشرت العباد کی سوچ ہی ہر پاکستانی کی سوچ بن رہی ہے۔ عامر علی، آصف قدوس، سہیل احمد، جاوید احمدنے کمیٹی اراکین کو نظم و ضبط اور استحکام پاکستان کے لئے ایم پی پی کے فکر و فلسفہ کو اپنے علاقوں میں عام کرنے اور ملک کی ترقی اور کامیاب ریاست۔ گڈ گورننس کے حوالے سے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام گھر گھر پہنانے کی ہدایت کی۔ ٹاؤن کمیٹی عہدیداران نے یقین دلایا کہ وہ بہترین ورکنگ سے کام کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں