مستون (ایچ آراین ڈبلیو) ۔ترجمان سردار علیزٸی ہاوس نے اپنے جاری کردہ بیان کہا کہ کلی شیخ تقی روڈ تمام سمگلرز اور کوٸٹہ کراچی کوچز کے لیے بند ہے۔چونکہ شیخ تقی روڈ کے دونوں اطراف لوگوں کے گھر موجود جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔دوسری جانب سمگلروں نے شیخ تقی روڈ،سیوریج لاٸن وغیرہ کو بھی کافی نقصان پہنچا دی ہے۔ترجمان سردار علیزٸی نے کہا کہ اس سے قبل بھی پولیس کے زمہ داروں کو اطلاع دی گٸی تھی مگر کوٸی عملدرآمد نہیں ہوٸی۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ شاہراہ عام نہیں ہے بلکہ کلی شیخ تقی اور سردار علیزٸی ہاوس کی روڈ ہے۔اس لیے تمام تیل بردار، سمگلرز اور کوچز کے لیے بند ہے۔ترجمان نے ایس پی پولیس و دیگر زمہ داروں سے اپیل کی کہ روڈ کے دونوں اطراف چونگی اور بس اڈہ کے قریب ناکہ لگا کر گاڑیوں کو بند کردی جاٸے۔۔


